راکیش روشن کا انکشاف: "کرن ارجن" کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان اور شاہ رخ خان نے بہت تنگ کیا‘‘

معروف فلمساز راکیش روشن کی فیملی پر مبنی نیٹ فلکس کی ڈاکیومنٹری "The Roshans" کو زبردست پذیرائی مل رہی ہے


ویب ڈیسک January 30, 2025

معروف فلمساز راکیش روشن کی فیملی پر مبنی نیٹ فلکس کی ڈاکیومنٹری "The Roshans" کو زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔ 

اس دستاویزی فلم میں جہاں شاہ رخ خان نے اپنی یادیں شیئر کیں، وہیں سلمان خان کی غیر موجودگی نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔ 

ایک خصوصی انٹرویو میں راکیش روشن نے نہ صرف سلمان کی غیر موجودگی کی وجہ بتائی بلکہ فلم "کرن ارجن" کی شوٹنگ کے دوران شاہ رخ خان اور سلمان خان کی شرارتوں پر بھی روشنی ڈالی۔

راکیش روشن نے بتایا کہ شاہ رخ اور سلمان سیٹ پر بہت شرارتیں کرتے تھے، جس سے شوٹنگ متاثر ہوتی تھی۔ 

انہوں نے کہا: "وہ دونوں جوان تھے، بس مزہ کر رہے تھے، لیکن پھر دوسرے اداکار بھی ان کے ساتھ شامل ہو گئے۔ جب میں سین لینے جاتا تو کوئی بھی سین میں نہیں ہوتا۔ وہ جان بوجھ کر مجھے غصہ دلانے کی کوشش کرتے تھے، مگر میں نے کبھی اپنا غصہ نہیں دکھایا۔ ہر صبح دعا کرتا تھا کہ آج اپنا آپا نہ کھو بیٹھوں!"

جب ان سے پوچھا گیا کہ سلمان خان اس ڈاکیومنٹری میں کیوں نظر نہیں آئے، تو راکیش روشن نے وضاحت کی: "میں نے سلمان کو 4-5 بار فون کیا، مگر شاید وہ کسی مصروفیت میں تھے۔ میں نے انہیں مجبور نہیں کیا۔"

شاہ رخ خان نے بھی دستاویزی فلم میں "کرن ارجن" کی شوٹنگ کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے کہا: "ہم دونوں بہت شرارتیں کرتے تھے۔ پنکی جی (راکیش روشن کی اہلیہ) مجھے ڈانٹتی تھیں کہ 'تم گڈو (راکیش روشن) کو بہت تنگ کر رہے ہو!' لیکن سلمان زیادہ شرارتی تھا، میں تو صرف سامنے سے شریف لگتا تھا!"

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں