آٹھ ماہ بعد سمندر میں گرا کیمرا صحیح سلامت برآمد

طویل عرصے تک پانی میں رہنے کے باوجود فلمائی گئی ویڈیوز کو کچھ نقصان نہیں پہنچا


ویب ڈیسک January 31, 2025

کینیڈا میں وکٹوریا کے ساحل پر سمند میں گر جانے والا کیمرا آٹھ ماہ بعد غوطہ خور نے ڈھونڈ نکالا۔ طویل عرصے تک پانی میں رہنے کے باوجود فلمائی گئی ویڈیوز کو کچھ نقصان نہیں پہنچا۔

غوطہ خور کین کیئلے نے بتایا کہ وہ اور ان کی اہلیہ اوگڈن پوائنٹ پر غوطہ خوری کر رہے تھے جب انہیں پانی کی سطح سے 30 فٹ نیچے گو پرو کیمرا ملا۔

انہوں نے دیکھا کہ ڈیوائس میں پانی جانے کے باوجود ایس ڈی کارڈ اپنی جگہ موجود تھا اور اس میں متعدد ویڈیوز بھی تھیں جن میں کیمرا مالک کے سر سے پانی میں گرنے کی ویڈیو بھی شامل تھی۔

 

ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب کیمرا پانی میں گرا تو اس کا منہ اوپر کی جانب تھا اور تھوڑی دیر بعد کیمرا کی جانب کیکڑے کے آنے کا منظر دیکھا جا سکتا ہے۔

کین نے کیمرا مالک کی تلاش کی غرض سے کچھ ویڈیو کلپس اور اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر شیئر کیے، ان کی پوسٹ وائرل ہوئی اور بالآخر کیمرا اپنے مالک کی والدہ کے پاس پہنچ گیا۔

کیمرا مالک شے لیلر نے بتایا کہ ان کی والدہ نے ایک ویڈیو کلپ میں ان کی آواز کو پہچان لیا۔

بعد ازاں کین اور شے نے ملاقات کی اور کین نے کیمرا اور ایس ڈی کارڈ شے کے حوالے کر دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں