نصف صدی سے لاپتہ کتاب لائبریری کو مل گئی

اس کتاب کو 23 جون 1975 کو لوٹایا جانا تھا


ویب ڈیسک January 31, 2025

برطانیہ میں ایک لائبریری کے باہر سے پائی جانے والی کتاب کے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ وہ کتب خانے سے تقریباً نصف صدی سے لاپتہ تھی۔

انگلینڈ کی کاؤنٹی ڈیوون میں موجود ٹورنگٹن لائبریری نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم فیس بک پر ایک پوسٹ میں کہا کہ مصنف ہینری بوسکو کی کتاب دی بوائے اینڈ دی ریور کو لائبریر کے باہر ایک رضاکار نے ڈھونڈا۔

پوسٹ میں کہا گیا کہ اس شخص کا شکریہ جس نے تھوڑی تاخیر سے یہ کتاب حال ہی میں لائبریری کے بار چھوڑی۔ اس کتاب کو 23 جون 1975 کو لوٹایا جانا تھا اور یہ کتاب لائبریری کے کچھ اسٹاف سے بھی زیادہ پرانی ہے۔ حیرانی ہے کہ یہ کتاب گزشتہ 49 برس سے کہاں تھی۔

 

لائبریری کی سپروائزر کیٹ کوپر کا خیال تھا کہ یہ کتاب کسی پٹرن نے تاخیر کے سبب عائد ہونے والی فیس کے فکرمند ہو کر پال وے میں چھوڑی ہوسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں