روسی صدر اور وزیراعظم کے درمیان اختلافات شدید ہوگئے

صدر ولادی میر پیوٹن حکومتی اقدامات پر تنقید سے پہلے اپنے دور حکومت پر نظر ڈالیں، وزیراعظم.


Online September 23, 2012
صدر ولادی میر پیوٹن حکومتی اقدامات پر تنقید سے پہلے اپنے دور حکومت پر نظر ڈالیں، وزیراعظم فوٹو: فائل

روسی صدراور وزیراعظم کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔

وزیراعظم دمتری میدیدوف نے صدر ولادی میر پیوٹن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات پر نقطہ چینی کرنے والے اپنی وزارت عظمیٰ کا دور یاد کریں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے صدر کیخلاف یہ بیان تب سامنے آیا ہے جب کہ ایک روز قبل صدر نے حکومت کے بزنس ڈیل پر اعتراض کیا اور کہا کہ دمتری میدیدوف اور ان کی کابینہ کے اقدامات سے ملک مالی بحران کا شکار ہوا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ولادیمیر پیوٹن انپے سابقہ دور حکومت پر نظر دوڑائیں اور کابینہ پر نقطہ چینی کی بجائے اقدامات پر نظر رکھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |