امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن طیارہ حملے کا ذمہ دار جوبائیڈن اور فیڈرل ایوی ایشن میں بھرتیوں پر دھر دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طیارہ حادثے کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں الزامات کی بھرمار کردی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو بری الذمہ قرار دیتے ہوئے سارا ملبہ سابق صدر جو بائیڈن اور ڈیموکریٹک پارٹی کو ٹھہرا دیا۔
نومنتخب امریکی صدر نے فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی میں کی گئی بھرتیوں اور ان کی اہلیت پر بھی سوالات اُٹھا دیے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں : فیکٹ چیک؛ طیارہ حادثے کا ذمہ دار ٹرمپ یا جوبائیڈن؟ ایئر کنٹرولر کیلیے معذور افراد بھرتی کیے گئے؟
امریکی صدر نے سول ایوی ایشن کے ایئر کنٹرول ڈپارٹمنٹ میں معذور افراد کی بھرتی کی پالیسی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔
خیال رہے کہ ایئر کنٹرول روم کی جانب سے ملٹری ہیلی کاپٹر کو واضح پیغام دیا گیا تھا کہ پہلے مسافر بردار طیارے کو گزر جانے دیجیئے۔
تاہم ملٹری ہیلی کاپٹر جس میں زیر تربیت پائلٹ موجود تھے نے اس پیغام کو سنی ان سنی کردیا تھا۔
اس حادثے کے بعد سے ایئرپورٹ کے نزدیک فوجی زیر تربیت پائلٹس کی پروازوں پر بھی سوالات اُٹھائے جا رہے ہیں۔