
ایک ترک شہری نے 183 فٹ، 8.72 انچ کے فاصلے سے مطلوبہ ہدف پر کلہاڑی پھینکنے کا عالمی ریکارڈ بناتے ہوئے اپنا آٹھویں مرتبہ گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
43 سالہ عثمان گورکو نے طویل ترین فاصلے سے کلہاڑی پھینکنے کا ریکارڈ اس وقت توڑ دیا جب انہوں نے اولمپک سوئمنگ پول کی اوسطاً لمبائی سے کہیں زیادہ فاصلے سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔
اس سے قبل 143 فٹ کا ریکارڈ امریکی شہری جیسی روڈ نے قائم کیا تھا۔
عثمان نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ ریکارڈ توڑنا ایک ناقابل یقین احساس تھا، کیونکہ فاصلہ بہت دور تھا اور ساتھ ہی کلہاڑی کو ہدف پر پھینکنا تھا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔