مقبوضہ کشمیر بھارتی فوج کی دہشتگردی جاری نوجوان شہید

نوجوان کو اوڑی سیکٹر میںشہید کیا گیا،ٹریفک حادثے میں ایک اہلکار سمیت 3افراد ہلاک۔


Online September 23, 2012
نوجوان کو اوڑی سیکٹر میںشہید کیا گیا،ٹریفک حادثے میں ایک اہلکار سمیت 3افراد ہلاک. فوٹو: اے ایف پی/ فائل

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران مزید ایک کشمیری نوجوان کومجاہد قرار دیکر شہید کر دیا ہے۔

دوسری جانب ٹریفک حادثے میں ایک بھارتی فوجی سمیت 3 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے، سرحد پار سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج نے شمالی کشمیرمیں کنٹرول لائن سے نزدیکی اوڑی سیکٹر کے جنگلاتی علاقے کا گزشتہ ہفتے سے محاصرہ کر رکھا ہے جہاں اس کا دعوی ہے کہ مجاہدین کا ایک گروپ موجود ہے، تازہ جھڑپ میں ایک اور مجاہد کو ہلاک کر دیا گیا ہے، دوسری جانب بانہال پولیس اسٹیشن کی حدود میں ایک گاڑی گہری کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں سی ار پی ایف کا ایک جوان اور نائب سرپنچ سمیت3 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |