سندیپ ریڈی وانگا اور پربھاس کی دھماکے دار جوڑی، فلم 'اسپریٹ' کا انتظار ختم

فلم کی مکمل کاسٹ اور دیگر تفصیلات ابھی تک ظاہر نہیں کی گئی ہیں


ویب ڈیسک January 31, 2025

مشہور تلگو سپر اسٹار پربھاس جلد ہی ایک نئی ایکشن تھرلر فلم "اسپریٹ" میں نظر آئیں گے، جسے سندیپ ریڈی وانگا ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔ 

رپورٹس کے مطابق، فلم کی پیشگی تیاریوں کے بعد اب مئی 2025 میں شوٹنگ کا آغاز کیا جائے گا۔

فلمساز سندیپ ریڈی وانگا، جو اپنی ہٹ فلموں "کبیر سنگھ" اور "اینیمل" کے لیے جانے جاتے ہیں، پہلی بار پربھاس کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ 

فلم ایک منفرد پولیس تھرلر ہوگی جو ناظرین کو حیران کر دے گی۔ پربھاس فلم میں ایک ایماندار لیکن تھوڑا منفرد پولیس آفیسر کا کردار نبھائیں گے۔ اسی لیے وہ اپنے کردار کے لیے خصوصی جسمانی تربیت بھی لے رہے ہیں۔ 

فی الحال، پربھاس اپنی فلم "دی راجا صاحب" کی شوٹنگ مکمل کر رہے ہیں اور جلد ہی "اسپریٹ" کی تاریخیں فائنل کریں گے۔

اگرچہ فلم کی مکمل کاسٹ اور دیگر تفصیلات ابھی تک ظاہر نہیں کی گئی ہیں، لیکن اطلاعات ہیں کہ یہ 2026 میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں