
شہرمیں فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت 4 فراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بن قاسم کے علاقے پیپری نصیرآباد نیو اللہ بخش گوٹھ میں گھر کے اندر فائرنگ کے واقعہ میں 30 سالہ کوثر نامی خاتون شدید زخمی ہوگئی جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔
بن قاسم پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ جھگڑے کے دوران پیش آیا ہے جس کی مزید چھان بین کی جا رہی ہے جبکہ اسی تھانے کی حدود بن قاسم ٹاؤن کے علاقے مری گوٹھ روٹ ڈی ون بس اسٹاپ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 22 سالہ محمد عمر زخمی ہوگیا ۔
سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 36 جمعرات بازار کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 25 سالہ یاسین نامی نوجوان شدید زخمی ہوگیا جسے ایدھی کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچایا ۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ نوجوان کو پیٹ پر گولی لگی ہے۔
دریں اثناء محمود آباد کے علاقے اختر کالونی ٹی سی ایف اسکول کے قریب فائرنگ سے 25 سالہ ڈینیئل زخمی ہوگیا۔محمود آباد پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران پیش آیا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔