
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے پاکستان کے اسکواڈ پر بھارت کو تشویش ہونے لگی۔
بھارتی اسپورٹس جنرلسٹ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پاکستانی اسکواڈ کا ذکر کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا کہ محض ایک اسپنر کے ساتھ گرین شرٹس چیمپئینز ٹرافی کھیلنے میدان پر اُتر رہا ہے۔
اسپورٹس تک کے پلیٹ فارم پر ایک جنرلسٹ نے اپنا تجزیہ دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ گرین شرٹس محض ایک اسپنر ابرار احمد کیساتھ جارہے ہیں جبکہ سلمان آغا اور خوشدل شاہ بھی بالنگ کروالیتے ہیں لیکن ریگولر اسپنر ایک ہے اور دبئی اور پاکستان کی پچز پر اسپنرز کا کردار زیادہ موزوں ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی کیلیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا
انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں کئی ایسے کھلاڑیوں کی واپسی ہورہی ہے جنہوں نے طویل عرصے سے ون ڈے فارمیٹ نہیں کھیلا ہے جبکہ عثمان خان کی حالیہ پرفارمنس بھی کوئی خاص نہیں، البتہ پاکستان کا اسکواڈ سمجھ نہیں آیا ہے۔
اسی فاسٹ بولنگ میں پاکستان نے شاہین، نسیم اور حارث کیساتھ حسنین کو موقع دیا ہے، جو اچھا فیصلہ ہے لیکن صائم انجری نے گرین شرٹس کے اوپننگ پر بابراعظم کی شمولیت پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھیں: نہ فوٹو شوٹ، نہ کیپٹنز میٹ! بھارتی بورڈ خوشی کے شادیانے بجانے لگا
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ انکی حالیہ فارم کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ اوپننگ کی ذمہ داری مزید مشکل کھڑی کرسکتی ہے کیونکہ ٹیسٹ سیریز میں وہ مسلسل ناکام رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: اسٹیڈیم کی اَپ گریڈیشن؛ آئی سی سی سے خصوصی پاسسز کی جگہ ریونیو لیں گے
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 23 فروری کو مدمقابل آئیں گی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔