
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار معمر رانا کی اپنی فلم پریمیئر کے موقع پر غیر معمولی حالت میں شرکت کی وائرل ویڈیو پر بیان سامنے آگیا ہے۔
اداکار معمر رانا گزشتہ دنوں اپنی نئی فلم ’’باپ‘‘ کے پریمیئر کے موقع پر اس انداز میں نظر آئے تھے کہ سوشل میڈیا صارفین نے ان پر نشے میں ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔
پریمیئر کے موقع پر بنائی گئی اداکار کے لڑکھڑا کر چلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر فوراً وائرل ہوگئی تھی، جس میں انہیں غیر معمولی حالت میں دیکھا جاسکتا ہے۔
وائرل ویڈیو کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی گئیں کہ معمر رانا نے نشے کی حالت میں تقریب میں شرکت کی تھی۔ لیکن اب اداکار کی جانب سے اس ویڈیو پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔
اداکار معمر رانا کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ وائرل ویڈیو پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ آپ میرے بارے میں جو مرضی کہتے رہیں یا میرے بارے میں لکھتے رہیں مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
معمر رانا نے کہا کہ مجھے سوشل میڈیا کی کسی بھی تنقید سے فرق نہیں پڑتا، میں خوش ہوں کہ کیوں کہ میرا اللّٰہ مجھے سے خوش ہے۔
واضح رہے کہ نوے کی دہائی کے مقبول اداکار نے اب بھی کھل کر یہ نہیں بتایا کہ فلم پریمیئر میں ان پر شراب کے نشے میں ہونے کی جو قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں اس کی اصل حقیقت کیا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔