والدین کو آگ لگا کر قتل کرنے والے ناخلف بیٹے کو 2 بار عمر قید کی سزا

واقعہ کا مقدمہ 2022 میں درج کیا گیا تھا، پولیس


ویب ڈیسک February 01, 2025

راولپنڈی کی عدالت نے والدین کو آگ لگا کر قتل کرنے والے ناخلف بیٹے کو سزا سنا دی۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق مجرم محمد وسیم  کو 2 مرتبہ عمر قید اور 6 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی گئی۔ مجرم نے گھریلو رنجش پر یپٹرول چھڑک کر والدین کو آگ لگا دی تھی۔ واقعہ کا مقدمہ 2022 میں  تھانہ دھمیال میں درج کیا گیا تھا۔ ٹھوس شواہد اور موثر پیروی کے بعد عدالت نے مجرم کو سزا سنائی۔

سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے کہا کہ قتل جیسے سنگین مقدمات میں مجرمان کو سزائیں ملنا حق اور انصاف کی فتح ہے۔ انہوں نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور تفتیشی اور قانونی ٹیموں کو شاباش بھی دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے