کوہاٹ میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ3کمسن بچے جاںبحق

محلہ رنگڑھ کا جاوید بھتیجی اور بھتیجوں کیساتھ جا رہا تھا مخالفین آصف اور شاکر نے فائرنگ کر دی.

محلہ رنگڑھ کا جاوید بھتیجی اور بھتیجوں کیساتھ جا رہا تھا مخالفین آصف اور شاکر نے فائرنگ کر دی

KARACHI:
کوہاٹ شہر کے علاقہ محلہ رنگڑھ میںسابقہ دشمنی کی بناء پر دو بھائیوں کی اندھا دھند فائرنگ سے تین کمسن بچے ہلاک ہوگئے۔


مخالفین نے ملزمان کے گھر کو آگ لگا دی ۔ محمد جاوید سکنہ میاں خیل نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے بھتیجوں10 سالہ عکسہ ، 4 سالہ محمد ، 3 سالہ احمد کیساتھ بازار جا رہا تھا کہ تاک میں بیٹھے ملزمان 2 بھائیوں آصف اور شاکر نے ہم پر فائرنگ کردی جس سے تینوں بچے جاں بحق ہوگئے کیونکہ ہماری ملزمان کے ساتھ سابقہ دشمنی چل رہی ہے، ملزمان جائے واردات سے فرار ہوگئے ۔واقع کے فوراً بعد مقتولین بچوں کے رشتہ داروں نے ملزمان کے گھرکو آگ لگادی ،بچوں کے اکھٹے جنازے اٹھنے پر گھر میں کہرام مچ گیا ، لوگ دھاڑیں مار مار کر رورہے تھے ،بچوں کو ہزاروں اشکبار آنکھوں کے سامنے سپردخاک کردیا گیا۔
Load Next Story