سیالکوٹ: جعلی ویزے پر ہنگری جانے والا مسافر ایئرپورٹ سے گرفتار

فیصل الیاس نے انڈین ایجنٹ بنیتا سے 15 ہزار درہم میں جعلی ایمپلائمنٹ ویزہ حاصل کیا تھا


ویب ڈیسک February 01, 2025

گجرانوالہ:

کشتی حادثات کے بعد ایف آئی اے نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر چیکنگ سخت کر دی۔

وزیر آباد کے رہائشی فیصل الیاس کو جعلی ویزے پر ہنگری جانے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا، امیگریشن حکام کے مطابق شفٹ انچارج محمد علی باجوہ نے کاغذات کی جانچ کے دوران شبہ ہونے پر مسافر کو روکا۔

ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ فیصل الیاس نے انڈین ایجنٹ بنیتا سے 15 ہزار یو اے ای درہم کے عوض جعلی ایمپلائمنٹ ویزہ حاصل کیا تھا۔  

گرفتار مسافر کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اس سے مزید تحقیقات کی جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے