شالیمار ایکسپریس حادثہ، ڈرائیو کی غلطی سامنے آ گئی

تحقیقاتی ٹیم نے ڈرائیور سمیت دیگر افراد کے بیانات لیے، ریلوے ذرائع


ویب ڈیسک February 01, 2025

لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس حادثے کی ابتدائی تحقیقات میں ڈرائیور کی غلطی سامنے آگئی۔

ریلوے ذرائع کے مطابق لاہور شالیمار ایکسپریس حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔ 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے شواہد اکٹھے کر لیے۔ لاہور تحقیقاتی ٹیم میں ڈپٹی چیف انجینئر بریج، ڈپٹی چیف انجینئیر، میکینکل ڈپٹی چیف انجینئیرکیرج اور ڈپٹی چیف افسرسیفٹی شامل ہیں۔

اب تک کی تحقیقات اورابتدائی جوائنٹ رپورٹ میں ڈرائیور کی غلطی سامنے آئی ہے۔ ڈرائیوراورگارڈز سمیت دیگر لوگوں کے بیانات بھی لے لیے گے۔ تحقیقاتی ٹیم نے سی سی ٹی وی فوٹیج سے بھی مدد لی۔ تحقیقاتی ٹیم نے رات گئے اور صبح تک ٹریک کا مکمل معائنہ کیا۔

مزید پڑھیں: لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو حادثہ، ٹرینوں کا شیڈول متاثر

ریلوے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم نے عینی شاہدین کے بیانات قلم بند کیے اور بنائی گی ویڈیو بھی حاصل کی۔ ریلوے ٹریک اور بریج کی ماہانہ انسپکشن کا ریکارڈ بھی لے لیا گیا۔  شالیمار ایکسپریس کی اسپیڈ کے حوالے سے بھی ڈرائیور سے سوالات کیے گئے۔

گزشتہ روز لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کی 3 کوچز لاہور کے شاہدرہ ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹڑی سے اتر گئی تھیں جس سے ٹرینوں کی آمد و رفت عارضی طور پر متاثر ہوئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے