عیدالفطرکے موقع پر لاہورکا سیکیورٹی پلان جاری شہر بھر میں ہائی الرٹ رہے گا

اہم مقامات پربم ڈسپوزل اسکواڈ کی 5 ٹیمیں 24 گھنٹے موجود رہیں گی جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مددسے انسپکشن شروع کردی گئی


ویب ڈیسک July 26, 2014
سکیورٹی پلان کے تحت سول ڈیفنس،فائربریگیڈ اور پولیس کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں فوٹو: فائل

ضلعی حکومت نے عید الفطر کے موقع پر لاہور کے لیے سکیورٹی پلان جاری کردیا جس کے تحت شہر بھر میں ہائی الرٹ رہے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر عیدالفطر کے موقع پر سکیورٹی پلان جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت شہر بھر میں ہائی الرٹ ہوگا۔ شہر میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اہم مقامات پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کی 5ٹیمیں 24 گھنٹے موجود رہیں گی جبکہ بازاروں میں بھی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے انسپکشن شروع کردی گئی ہے۔

عیدالفطر کی نماز کے لیے شہر کی اہم مساجد میں مخصوص داخلی اور خارجی راستے ہوں گے،نمازیوں کو چیکنگ کے بعد مسجد میں جانے کی اجازت ہوگی اور نماز کے موقع پر پولیس اہلکار ڈیوٹی انجام دیں گے جبکہ سکیورٹی پلان کے تحت سول ڈیفنس،فائربریگیڈ اور پولیس کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں