
خیبرپختونخوا میں بنوں اور ضلع کرک میں اسلحے کی نمائش اور ڈبل سواری پر 15 روز کے لیے پابندی عائد کردی گئی۔
بنوں اورکرک کی حدود میں دفعہ 144 کے تحت 15 روز کے لیے اسلحے کی نمائش، ڈبل سواری اور گاڑیوں میں کالے شیشوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔
ڈی سی کرک شکیل مروت کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ پولیس کو کارروائی کے لیے باضابطہ طور پر خط جاری کردیا گیا ہے۔ ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے یہ اقدام ضروری تھا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔