ماہرین نے عالمی سطح پر چوہوں کی بڑھتی آبادی سے خبردار کردیا

تحقیق میں چوہے کے بڑھنے کو کئی عوامل سے منسلک کیا گیا


ویب ڈیسک February 02, 2025

ایک کہاوت ہے کہ بڑے شہر میں کسی بھی شخص سے چھ فٹ کی دوری پر چوہا ضرور موجود ہوگا چاہے زیر زمین یا کہیں چھپا ہوا۔

سائنسدانوں نے اس کہاوت کی تصدیق کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ دنیا بھر کے شہروں میں چوہوں کی تعداد کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے اور بڑھ رہی ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ دنیا کے کئی شہروں میں چوہوں کی آبادی خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے اور یہ بنیادی طور پر ایک وجہ سے ہے: موسمیاتی تبدیلی۔

تحقیق کیلئے اکٹھا کیا گیا ڈیٹا اوسطاً 12 سال پر محیط ہے اور اس میں چوہوں کو دیکھنے کے واقعات، انہیں پکڑنے اور اس حوالے سے کیے گئے معائنے کی رپورٹس شامل ہیں۔

سائنس ایڈوانسز نامی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق دنیا کے کئی شہروں میں چوہوں کی آبادی میں نمایاں اضافے کے رجحانات ہیں۔

تاہم صرف تین شہروں میں چوہوں کی آبادی میں کمی دیکھی گئی ہے جو کہ نیو اورلینز، لوئس ول اور ٹوکیو ہیں۔

اس تحقیق میں چوہے کے بڑھنے کو کئی عوامل سے منسلک کیا گیا، جن میں انسانوں کی زیادہ آبادی کی کثافت اور پیڑ پودوں کی کم مقدار شامل ہے لیکن اس کی سب سے بڑی وجہ عالمی سطح پر زیادہ درجہ حرارت ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں