
پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد اپنی صحت کے بارے میں مداحوں کو آگاہ کر دیا۔
حال ہی میں صبا قمر نے انسٹاگرام پر چند اسٹوریز شیئر کیں، جن میں انہیں بیرون ملک خوشگوار لمحات گزارنے اور گھومتے پھرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ایک اسٹوری میں، صبا قمر کو ساتھی اداکار عمران عباس کے ہمراہ جہاز میں سفر کرتے دیکھا گیا ، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ بیماری کے باوجود پاکستان سے باہر کسی پروجیکٹ کے لیے روانہ ہوئیں ہیں۔
دوسری تصویر میں وہ ناشتہ کر رہی ہیں، جبکہ تیسری میں بیرون ملک گھومنے میں مصروف نظر آتی ہیں۔ اپنی صحت کے بارے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے صبا قمر نے لکھا کہ وہ ابھی مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہوئیں، کیونکہ صحت کی بحالی ایک مسلسل عمل ہے۔
دیگر جھلکیوں میں انہیں شوٹنگ کے لیے تیار ہوتے دیکھا گیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ پہلے سے بہتر محسوس کر رہی ہیں۔ مداحوں نے اداکارہ کی صحت میں بہتری کی خبر سن کر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔