چرس برآمدگی مقدمہ؛ ملزمان کو 14، 14 سال قید کی سزا

عدالت نے ملزمان پر 4 لاکھ جرمانہ بھی عائد کیا


ویب ڈیسک February 01, 2025

کراچی کی عدالت نے 15 کلو سے زائد چرس برآمدگی کے کیس میں ملزمان کو 14،14 سال قید کی سزا سنا دی۔

کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے 15 کلو سے زائد چرس کی برآمدگی کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ استغاثہ ملزمان پر جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہا۔ عدالت نے ملزمان کو 14، 14 سال قید  کی سزا سنادی۔ عدالت نے ملزمان پر 4 لاکھ روپے فی کس جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ جرمانے کی عدم ادائیگی پر 6 ماہ قید مذید بھگتنا ہوگی۔ منشیات کے مقدمات میں عام لوگ خوف کے باعث گواہی سے کتراتے ہیں۔ پولیس کے مطابق سعید آباد سے ملزمان کو گُرفتار کرکے چرس برآمد کی تھی۔ ملزمان پر 4 لاکھ روپے فی کس جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ عدم ادائیگی کی صورت میں مزید 6 ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں