
سوشل ویب سائٹ ریڈاِٹ پر ایک ایک صارف نے اپنی دوست کی سالگرہ پر دعوت نامے کو شیئر کیا جس میں تقریب میں داخلے کی فیس 499 ڈالرز ہے یعنی 1 لاکھ 39 ہزار روپے۔
نامعلوم صارف نے ڈیجیٹل دعوت نامے کی ایک تصویر شیئر کی جس میں دعوت دینے والوں کو پارٹی میں شرکت کے لیے بھاری رقم ادا کرنے کی ہدایت درج تھی۔
دعوت نامے میں یہ بھی بتایا کہ اضافی مہمان کو لانے کے لیے اضافی 250 ڈالرز خرچ کرنے ہوں گے۔
پوسٹ کے عنوان میں صارف نے بتایا کہ ایک دوست کی سالگرہ کی پارٹی میں مدعو کیا گیا ہوں۔ ابھی دعوت نامہ ملا ہے اور مجھے اس میں شرکت کیلئے 499 ڈالرز ادا کرنا ہوں گے اور اگر میں کسی مہمان کو لاؤں تو 250 ڈالرز مزید دینے ہونگے۔
صارف نے مزید کہا کہ اس کی دوست سٹی کونسل کے لیے منتخب ہوئی ہے اور ایک نیا گھر خریدا ہے، اس لیے اسے کسی نہ کسی طرح گھر کی رقم ادا کرنی ہے، اسی لیے یہ انٹری فیس رکھی ہوگی۔
دعوت نامے میں یہ نہیں بتایا گیا کہ آیا داخلہ فیس میں لامحدود مفت جوس اور کھانا شامل ہے یا نہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔