جعفر ایکسپریس سے بڑی مقدار میں نان کسٹم پیڈ سامان برآمد  

برآمد شدہ سامان کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا


ویب ڈیسک February 01, 2025

لاہور:

ریلوے پولیس اسپیشل برانچ لاہور نے جعفر ایکسپریس پر کارروائی کرتے ہوئے بریک وین سے بڑی مقدار میں نان کسٹم پیڈ سامان برآمد کرلیا۔

انچارج اسپیشل برانچ لاہور ڈویژن عامر فرید نے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ جعفر ایکسپریس پر چھاپہ مارا جس میں امپورٹڈ کاسمیٹکس، موبائل اسیسریز اور 420 پرفیوم کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔  

ٹرین میں ڈیوٹی پر موجود ریلوے ملازم کے سامان سے دو درجن امپورٹڈ شیمپو کی بوتلیں بھی برآمد ہوئیں جبکہ بغیر بک شدہ سامان میں چاکلیٹ کے 9 کارٹن شامل تھے۔

اسپیشل برانچ نے پاکستان ایکسپریس کو بھی چیک کیا اور غیر قانونی وینڈر کو گرفتار کر کے تھانہ ریلویز پولیس وزیرآباد میں ایف آئی آر درج کروا دی، برآمد شدہ نان کسٹم پیڈ سامان کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے