لاہور میں سوتیلی ماں کے ہاتھوں تین سالہ بیٹی قتل

پولیس نے ملزمہ علینہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج


ویب ڈیسک February 01, 2025

لاہور میں سوتیلی ماں کے ہاتھوں تین سالہ بیٹی مبینہ طور پر قتل ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعہ لاہور کے علاقے جنوبی چھاؤنی میں پیش آیا، پولیس نے مقتولہ کے والد سفیان کی مدعیت میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ 

ایف آئی آر کے متن کے مطابق سفیان کی پہلی بیوی سے تیں بچے تھے جو وفات پاگئے، سفیان نے علینہ سے دوسری شادی کی جو بچوں کو تشدد کا نشانہ بناتی تھی، علینہ تین سال حریم فاطمہ کے منہ پر کپڑا رکھ کر اسے جان سے مار رہی تھی، بچی کا باپ موقع پر پہنچ گیا بچی کو اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ دم توڑ چکی تھی۔

پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی اور  ملزمہ علینہ کو گرفتار کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے