
اسلام آباد بار کونسل کی دوسرے صوبوں سے تین ججز کی اسلام آباد ہائی کورٹ ٹرانسفر کرنے کی مذمت کرتے ہوئے وکلاء تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے اسلام آباد بار کونسل نے اعلامیہ میں کہا کہ اسلام آباد بار کونسل ، اسلام آباد ہائی کورٹ بار اور اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کل مشترکہ پریس کانفرنس کریں گی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں دیگر صوبوں کے ججز کی تعیناتی پر اسلام آباد بار کونسل کا تحریک کا اعلان کردیا ۔ اسلام آباد بار کونسل کے وائس چیئرمین اور ممبران کی وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری کردہ حالیہ نوٹیفکیشن کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ عدلیہ کی آزادی پر حملہ ہے اور اسلام آباد کی وکلاء برادری کے حقوق اور نمائندگی کو کمزور کرتا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد بار کونسل دوسرے صوبوں سے ججز کی ٹرانسفر کے اس فیصلے کی سخت مخالفت کرتی ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔