
آسٹریلوی اولمپک بریک ڈانسر ریگن اب کرکٹ ڈیبیو کریں گی، انہوں نے پرس اولمپکس اپنے ملک کی پہلی بار نمائندگی کی تھی۔
ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق پیرس میں پہلی بار اولمپکس میں شامل ہونے والے بریک ڈانسنگ ایونٹ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرنیوالے ریگن کا اصل نام راشیل گن ہے، انہوں نے اولمپکس میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے تھے۔
بریک ڈانسر آسٹریلوی وزیراعظم کے کریبلی ہاؤس میں ایک چیریٹی میچ کھیلیں گی، جس میں ملک کی معروف شخصیات حصہ لے رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: "سندھی کھلاڑیوں کو حق نہ ملا، تو اپنا کرکٹ بورڈ بنائیں گے”
ان میں سابق اولمپک اسپرنٹر میٹ شیرونگٹن، سابق فاسٹ بولر بریٹ لی، ٹینس چیمپئن لیٹ ہیوٹ، موسیقار ایمی شارک، میٹلڈاس اسٹار کورٹنی وائن جیسے نام شامل ہیں، یہ میچ سالانہ بنیادوں پر کھیلا جاتا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔