ڈی آئی خان جانے والی گاڑی پر فائرنگ سے 4لیویز اہلکاروں سمیت 5افراد جاں بحق

لیویز اہلکار نجی ڈرائیور کے ہمراہ چوری کے ٹرک کی برآمدگی کے لیے جا رہے تھے


ویب ڈیسک February 02, 2025

ڈی آئی خان:

خیبر پختونخوا کے علاقے درابن جانے والی خانوزئی لیویز کی نجی گاڑی پر فائرنگ سے 4 لیویز اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اسٹنٹ کمشنر کاریزات کے مطابق لیویز اہلکار نجی ڈرائیور کے ہمراہ چوری کے ٹرک کی برآمدگی کے لیے جا رہے تھے کہ اس دوران ان پر فائرنگ کی گئی جس کے سبب گاڑی میں آگ بھی لگ گئی۔

اے سی کاریزات کا کہنا تھا کہ جاں بحق لیویز اہلکاروں کی میتیں درابند اسپتال منتقل کر دی گئیں جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ چوری شدہ ٹرک 13 جنوری 2025 کو خانوزئی، پشین سے چوری ہوا تھا اور 27 جنوری کو اس کی ایف آئی آر درج کی گئی جبکہ 28 جنوری کو ڈی آئی خان کے ایس ایچ او نے خانوزئی کے ایس ایچ او کو اطلاع دی۔

یکم فروری کو چار اہلکار سفید گاڑی میں ڈی آئی خان روانہ ہوئے کہ ڈی آئی خان کے علاقے درابن میں فائرنگ سے اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

ڈی ایس پی درابن کا کہنا تھا کہ نامعلوم افراد کے حملے میں نور احمد نائب رسالدار، رشید زمان سپاہی، داؤد خان سپاہی اور بلال احمد سپاہی جاں بحق ہوئے۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق گاڑی پر پہلے فائرنگ کی گئی وار اس کے بعد آئی ای ڈی دھماکا کیا گیا، گاڑی میں آگ لگنے سے تمام سوار جل گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں