ویمنز انڈر-19 ٹی20 ورلڈکپ بھارت کے نام

حریف جنوبی افریقا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دیدی


ویب ڈیسک February 02, 2025

بھارت نے انڈر-19 ویمن ٹی20 ورلڈکپ اپنے نام کرلیا۔


کوالالمپور میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر انڈر-19 ورلڈکپ اپنے نام کیا۔

ایونٹ کے فائنل میں جنوبی افریقا کی بیٹنگ مکمل طور پر ناکام رہی اور پوری ٹیم صرف 82 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

ہدف کے تعاقب میں بھارتی اوپنرز نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور مطلوبہ ہدف 12ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

ایونٹ میں پاکستانی ٹیم محض ایک فتح حاصل کرسکی تھی اور ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہوگئی تھی۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں