بھارت؛ متوسط طبقے کیلیے انکم ٹیکس میں بڑی کمی کا اعلان

12 لاکھ روپے سالانہ آمدنی والے افراد انکم ٹیکس سے مستثنیٰ قرار


ویب ڈیسک February 02, 2025
بھارت میں نئے مالی سال کا بجٹ پیش کردیا گیا

بھارت کی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے بجٹ میں مڈل کلاس طبقے کو بڑا ریلیف دیا جا رہا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے 2025 کا بجٹ پیش کردیا جس میں عوام کو خوشخبری سنائی گئی ہے۔

نرملا سیتارمن نے پارلیمنٹ میں بتایا کہ انکم ٹیکس کے سلیب میں تبدیلی تجویز کی ہے جس کے تحت 12 لاکھ روپے تک کی سالانہ آمدنی والے افراد کو انکم ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس کے بجٹ میں انکم ٹیکس کی حد سالانہ 7 لاکھ بھارتی روپے رکھی گئی تھی۔ 7 لاکھ سے زائد آمدنی والوں کو ٹیکس دینا پڑتا تھا۔ 

بھارتی وزیر خزانہ سیتا رمن نے مزید بتایا کہ بجٹ میں غریبوں، نوجوانوں، کسانوں اور خواتین کی بہبود کے لیے بھی اقدامات شامل کیے گئے ہیں۔

ایک انٹرویو میں سیتا رمن نے بتایا کہ بجٹ میں اپنا ٹیکس بروقت ادا کرنے والوں کے لیے بھی خصوصی مراعات رکھی گئی ہیں۔

بھارتی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ اس بجٹ میں مہنگائی میں پسے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کی گئی ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں