کراچی میں گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی لاکھوں روپے کا سامان خاکستر

آگ لگنے سے فیکٹری میں کام کرنے والے 4 ملازمین بے ہوش جبکہ ایک فائر بریگیڈ اہلکار زخمی ہوگیا۔

پولیس اور فائر بریگیڈ عملے کے مطابق آگ لگنےکی ابتدائی وجہ شارٹ سرکٹ کا نتیجہ لگتی ہے۔ فوٹو: پی پی آئی

لانڈھی میں واقع گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگنے سے عمارت میں رکھا لاکھوں روپے کا سامان جل کر کاکستر ہوگیا.


ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی میں واقع گارمنٹس فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے 2 منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے شہر بھر سے فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو طلب کرلیا گیا، اسی دوران عمارت میں موجود 4 افراد دھوئیں سے بے ہوش ہوگئے جبکہ عارت میں موجود تمام افراد کو اسنارکل کی مدد سے نکال لیا گیا۔

فیکٹری میں لگی آگ بھجانے کی کوشش کے دوران ایک فائر بریگیڈ اہلکار جھلس کر زخمی ہوگیا جسے جناح اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے،پولیس اور فائر بریگیڈ عملے کے مطابق آگ لگنےکی ابتدائی وجہ شارٹ سرکٹ کا نتیجہ لگتی ہے تاہم بعد تحقیقات سے اس کی وجوہات کا تعین کیا جاسکے گا۔
Load Next Story