بھارت نے انڈر 19 ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

بھارت نے فائنل میں جنوبی افریقا کو شکست دے کر دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا


ویب ڈیسک February 02, 2025
فوٹو کرک انفو

کوالالمپور: بھارت نے آئی سی سی انڈر 19 ویمن ورلڈکپ میں جنوبی افریقا کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔

آئی سی سی انڈر 19 ویمن ورلڈکپ کا فائنل کوالالمپور کا بایوماس اوول میں جنوبی افریقا اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا۔

جس میں بھارت نے سنسنی خیز کے مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو 7 وکٹوں سے شکست دی اور دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں کیالا رینیکے کے 45 رنز کی مدد سے 125 رنز بنائے اور بھارت کو جیت کیلیے 126 رنز کا ہدف دیا۔

Kayla Reyneke tries to console her team-mate Jae-Leigh Filander, India vs South Africa, Under-19 Women's T20 World Cup final, Kuala Lumpur, February 2, 2025

ہدف کے تعاقب میں بھارت کی اوپنر کمالینی اور تریشا لیڈ نے 60 رنز کی شراکت داری کر کے ٹیم کی پوزیشن مضبوط کی اور پھر نیکی پرشاد نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔

بھارت نے مقررہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 18.4 اوورز میں حاصل کیا اور ٹائٹل اپنے نام کیا۔

The India Under-19 players celebrate after becoming world champions, India vs South Africa, Under-19 Women's T20 World Cup final, Kuala Lumpur, February 2, 2025

بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد جنوبی افریقا کی کھلاڑی اسٹیڈیم میں زار و قطار روتی رہیں جبکہ بھارتی کھلاڑیوں نے خوب جشن منایا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں