محمد صلاح کی شاندار کارکردگی کی بدولت لیور پول نے فتح حاصل کرلی

صلاح نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے دو گول کیے اور اعزاز اپنے نام کرلیا


ویب ڈیسک February 02, 2025
فوٹو رائٹرز

لیورپول فٹبال کلب نے محمد صلاح کی شانداری کارکردگی کی بدولت پریمئیر لیگ میں اپنی برتری کو مزید وسعت دیتے ہوئے بورنموتھ کو دو صفر سے شکست دے دی۔

اس میچ میں محمد صلاح نے دو گول کیے، لیورپول اب 9 کے ساتھ پریمیئر لیگ میں پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ 

اس جیت کے ساتھ لیورپول 23 میچوں میں 56 پوائنٹس ہو گئے ہیں جبکہ صلاح نے سیزن میں اپنے گولوں کی تعداد 21 تک پہنچا دی ہے۔ 

بورنموتھ کے وائٹلٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لیورپول کو ابتدائی طور پر میزبان ٹیم کے دباؤ کا سامنا کرنا پڑا، جو اپنے پچھلے 11 لیگ میچوں میں ناقابلِ شکست تھے۔

صلاح نے پہلا گول 30ویں منٹ میں پنالٹی کک پر کیا، بورنموتھ کے جارحانہ کھیل کے باوجود، لیورپول کے دفاع نے، ورجل وین ڈائک کی قیادت میں، اپنی برتری کو برقرار رکھا۔

75ویں منٹ میں صلاح نے اپنے بائیں پاؤں سے ایک خوبصورت گول کرکے میچ کو یک طرفہ کردیا، اس گول کے ساتھ وہ پریمئیر لیگ کی تاریخ کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں 178 گول کے ساتھ چھٹے نمبر پر پہنچے اور انہوں نے فرینک لیمپارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں