اسٹار کڈز کو بھی بالی ووڈ میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے، جیدیپ اہلاوت

کسی کی پیدائش کو اس کے خلاف استعمال کرنا غیر منصفانہ ہے، اداکار


ویب ڈیسک February 02, 2025

بالی وڈ اداکار جیدیپ اہلاوت نے بالی ووڈ میں اقربا پروری کے موضوع پر بات کی ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ اسٹار کڈز کی زندگی ہمیشہ آسان نہیں ہوتی۔

انہوں نے اداکارہ عالیہ بھٹ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک شاندار اداکارہ ہیں اور انہیں اپنے خاندان کی وجہ سے بہت تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

جیدیپ اہلاوت نے کہا، "اسٹار کڈز کو فلمی دنیا میں بڑا فائدہ ملتا ہے، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ان کی زندگی میں مشکلات نہیں ہیں۔ عالیہ جیسی شاندار اداکارہ کو بھی 'نیپو کڈ' کے طور پر ہر دن تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اور یہ بہت عجیب محسوس ہوتا ہوگا۔"

انہوں نے اس بات کو مزید واضح کیا کہ کسی کی پیدائش کو اس کے خلاف استعمال کرنا غیر منصفانہ ہے۔ 

انہوں نے کہا، "اگر ایک بچہ ڈاکٹر کے خاندان میں پیدا ہوتا ہے اور لوگ اسے ہر دن یہی کہتے ہیں کہ 'تم ڈاکٹر بنو گے کیونکہ تم ڈاکٹر کے بچے ہو'، تو وہ بچہ پریشان نہیں ہوگا؟ یہ اس کا قصور نہیں ہے کہ وہ ایسے خاندان میں پیدا ہوا۔"

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں