
سینیٹر عرفان صدیقی نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا اعلیٰ عدلیہ کے جج صاحبان نے آئین پاکستان کی پاسداری اور تحفظ کا حلف نہیں اٹھایا ہوا۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ کیا اعلی عدلیہ کے تمام جج صاحبان نے آئین پاکستان کی پاسداری اور تحفظ کا حلف اٹھا رکھا ہے؟
مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلے کے بعد آنے والے تین ججز کا بینچ کون سا ہوگا؟ روسٹر جاری
انہوں نے لکھا کہ اگر ہاں تو کیا آرٹیکل 200 آئین پاکستان کا حصہ نہیں جو کہتا ہے کہ ’’صدر مملکت ہائیکورٹ کے کسی بھی جج کا تبادلہ ایک ہائیکورٹ سے دوسری ہائیکورٹ میں کر سکتا ہے لیکن اس کے لئے متعلقہ جج کی مرضی نیز چیف جسٹس پاکستان اور دونوں متعلقہ ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان سے مشاورت ضروری ہے‘‘۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ میں دیگر عدالتوں سے ججز کی تعیناتی، وکلا تنظیموں کا ہڑتال کا اعلان
سینیٹر عرفان صدیقی نے نام لیے بغیر لکھا کہ اس واضح آئینی شق کو ترجیح دیں یا کسی خط کو؟۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔