بھارتی اداکارہ کا ایکس اکاؤنٹ ہیک ہونے کا انکشاف

اداکارہ کا اکاؤنٹ ریپبلک ڈے کے موقع پر ذاتی تصاویر اور پیغامات پوسٹ کرنے کے بعد بند کر دیا گیا تھا


ویب ڈیسک February 02, 2025

بالی وڈ کی معروف اداکارہ سوارا بھاسکر نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ X (سابقہ ٹویٹر) کے ہیک ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ 

رپورٹوں کے مطابق، سوارا کا اکاؤنٹ ریپبلک ڈے کے موقع پر ذاتی تصاویر اور پیغامات پوسٹ کرنے کے بعد بند کر دیا گیا تھا، جس پر انہوں نے فوری سوال اٹھایا۔

سوارا بھاسکر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر شیئر کیں جن میں ان کو X کی جانب سے موصول ہونے والے ای میل نوٹیفیکیشن دکھائے گئے ہیں۔ 

ان ای میلز میں بتایا گیا کہ ان کے اکاؤنٹ سے بغیر اجازت ایک ڈیلیگیشن انوائٹ بھیجی گئی ہے، جسے کسی نامعلوم شخص نے قبول کر لیا ہے۔ سوارا نے اپنی پوسٹ میں لکھا:"میرے X اکاؤنٹ کو ہیک کر دیا گیا ہے!"

انہوں نے مزید وضاحت کی کہ 30 جنوری کو انہیں ایک نوٹیفیکیشن موصول ہوا جس میں کہا گیا کہ کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کے الزامات کی بنا پر ان کا اکاؤنٹ لاک کر دیا گیا۔ پاس ورڈ تبدیل کرنے کی کوشش کے باوجود انہیں دوبارہ رسائی نہ مل سکی، اور اگلے دن ایک اور ای میل موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ دو فیکٹر آتھینٹیکیشن بند کر دی گئی ہے۔

سوارا نے اپنی تحریر میں کہا، "میں نے کسی بھی شخص کو کوئی ڈیلیگیشن انوائٹ نہیں بھیجی، مگر مجھے ایک ای میل موصول ہوئی جس میں لکھا تھا کہ ایک نامعلوم اکاؤنٹ نے میرے اکاؤنٹ سے ڈیلیگیشن قبول کر لیا ہے، جس کی وجہ سے اب وہ میرا اکاؤنٹ پوسٹس، ڈی ایمز اور گروپس بنانے کے قابل ہو گیا ہے۔"

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Swara Bhasker (@reallyswara)

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کے "ReallySwara" نامی بلیو ٹک والا ویریفائیڈ اکاؤنٹ ابھی بھی X پر موجود ہے مگر انہیں اس تک رسائی حاصل نہیں ہو رہی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں