لاہور؛ جائیداد کے تنازع پر مبینہ طور پر بھائی اور چچا کے ہاتھوں نوجوان قتل

پولیس نے مقتول کے چچا اور بھائی کو گرفتار کرلیا ہے، جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کی جارہی ہے، ایس پی


ویب ڈیسک February 02, 2025

لاہور:

قلعہ گجر سنگھ کے علاقے میں جائیداد کے تنازع پر نوجوان کو مبینہ طور پر ان کے چچا اور بھائی نے قتل کردیا۔

لاہور پولیس کے ایس پی عبدالحنان نے بتایا کہ جائیداد کے تنازع میں بھائی اور چچا نے بلے اور چھریوں کے وار کر کے 30 سالہ حیدر علی کو زخمی کردیا تھا جنہیں تشویش ناک حالت میں میو اسپتال منتقل کردیا گیا مگر وہ جاں بر نہ ہو سکے۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے مقتول کے چچا عارف، شاہد اور بھائی ساجد کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی عبدالحنان نے بتایا کہ مقتول کا اپنے چچا اور بھائی کے ساتھ دو مرلہ مکان کا تنازع چل رہا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے اور ملزمان کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں