
لباس گندا ہونا
ولید احمد، حیدر آباد
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں بہت تیار ہو کر گھر سے نکلا ہوں اور سفید براق لباس پہنا ہوا ہے مگر گھر کے باہر ہی جانے کس چیز سے پھسل کر گرتا ہوں اور میرے کپڑے خراب ہو جاتے ہیں ۔ اس وقت مجھے بہت شرمندگی ہوتی ہے اور میں سوچتا ہوں کہ اب میں دوبارہ کیسے تیار ہو کر مقررہ وقت پہ پہنچ سکوں گا ۔
تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں بھی کوئی مسلہ پیش آ سکتا ہے ۔ آپ کوشش کریں کہ نماز، پنجگانہ کی پابندی کریں اور حسب استطاعت صدقہ کیا کریں ۔
کمزور سیڑھی
نیرہ واسطی، کراچی
خواب : میں نے دیکھا کہ میں اپنے نئے گھر کو دیکھنے گئی ہوں مگر چھت پہ جانے والی سیڑھی بہت کمزور ہوتی ہے ۔ میں اس کو دیکھ کر خوفزدہ ہو جاتی ہوں اور مارے ڈر کے ادھر ہی کھڑی رہتی ہوں ۔ مجھے ڈر ہوتا ہے کہ جیسے میں یہاں سے اوپر گئی تو یہ ٹوٹ کر گر جائے گی۔ آپ مجھے اس کی تعبیر بتا دیجئے ۔
تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی پریشانی غم یا خوف مسلط ہو سکتا ہے ۔کاروبار میں رکاوٹ آ سکتی ہے ۔ رزق میں بھی اس کی وجہ سے کمی ہو سکتی ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔
چقندر کھانا
افشاں چوہدری، فیصل آباد
خواب : میں نے دیکھا کہ میں اور میری دوستیں سکول کی پارٹی میں چقندر کا سلاد کھا رہی ہیں جو میں نے اس سے پہلے کبھی نہیں کھایا تھا اور مجھے بہت پسند آتا ہے اور خواب میں ہی سوچتی ہوں کہ اپنی والدہ سے کہوں گی کہ ہم کو بھی بنا کر دیا کریں ۔ اس کے بعد میں اپنے بہن بھائیوں کے لئے بھی لے لیتی ہوں ۔
تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔
ہاتھ زخمی ہونا
فہیم خان، جھنگ
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے دوستوں کے ساتھ مچھلی پکڑنے آیا ہوں ۔ میرے دوست نے تو چند چھوٹی مچھلیاں پکڑ لیں مگر میرے پاس ایک بڑی مچھلی پھنستی ہے جس کو کانٹے سے نکالتے وقت اس کے دانت میرے ہاتھ میں چبھ جاتے ہیں اور خون نکلنا شروع ہو جاتا ہے ۔ پھر میرا ہاتھ سوجنے لگتا ہے اور بے حد جلن شروع ہو جاتی ہے ۔ یہ دیکھ کر میرے دوست بھی پریشان ہو جاتے ہیں اور سب میرے ارد گرد جمع ہو جاتے ہیں ۔
تعبیر : یہ خواب اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی مشکل پیش آ سکتی ہے ۔گھر کا ماحول بھی کچھ پریشان ہو سکتا ہے ۔گھریلو سطح پہ تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں ۔ کاروبار میں بھی مشکل پیش آ سکتی ہے جس سے مال و وسائل میں کمی آ سکتی ہے ۔ آپ یاحی یاقیوم کا زیادہ سے زیادہ ورد کیا کریں ۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں ۔
مدینہ منورہ میں گھومنا
عنبرین حسین، کراچی
خواب : میں نے دیکھا کہ میں عمرہ یا حج کرنے آئی ہوں اور مدینے میں گھوم رہی ہوں ۔ بہت زیادہ خوش ہوں اور کسی جگہ بیٹھ کر سکون سے ذکر کرنا چاہتی ہوں ۔
تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔ گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔
تنگ جگہ سے نکلنے کی کوشش
صفدر علی، حیدر آباد
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میرے دوست نے مجھے کہیں بند کر دیا ہے جو کہ بہت تنگ جگہ ہے اور میں اس پریشانی میں ادھر سے نکلنے کا راستہ تلاش کرتے ہوئے چیخ بھی رہا ہوں ۔ پھر ایک دیوار ایسے محسوس ہوتی ہے کہ جیسے کوئی دروازہ ہو مگر وہ بند ہوتا ہے ۔ میں بہت زور لگاتا ہوں کہ کسی طرح وہ کھل سکے مگر وہ نہیں کھلتا ۔ پھر تھک ہار کر میں وہیں بیٹھ کر رونے لگتا ہوں ۔
تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں کسی غیریقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔
بہت بڑا سانپ
احمد حسن، پشاور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ ایک بہت بڑا سانپ میری موٹر سائیکل کے ھینڈل پہ لپٹا ہوا ہے اور مجھے اس نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ میں بہت زور لگاتا ہوں مگر خوف کی وجہ سے مجھ سے چیخا بھی نہیں جاتا اور خود کو آزاد بھی نہیں کروایا جاتا ۔
تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی دشمن نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ ممکن ہے کہ وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب ہو جائے ۔ جس کی وجہ سے گھریلو کاروباری یا تعلیمی معاملات میں کوئی رکاوٹ آپ کے لئے پریشانی کا باعث بنے ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔
مدھم سورج
لیاقت نذیر، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں چھت پہ بیٹھا ہوں اور غروب آفتاب کا منظر ہے ۔ سورج کی دھندلی سی روشنی دیکھ کر میں بہت پریشان ہوتا ہوں اور اپنے ہمسائے کو بلاتا ہوں کہ دیکھو ذرا سورج کیسا مدہم سا ہے ۔ اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔
تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں بھی کوئی مسلہ پیش آ سکتا ہے ۔ آپ کوشش کریں کہ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور حسب استطاعت صدقہ کیا کریں ۔
اجنبی علاقہ
عبدالقیوم، کوئٹہ
خواب : میں نے دیکھا کہ میں کہیں اجنبی سے علاقے میں ہوں اور کہیں منہ دھونے بیٹھا ہوں جو بہت زیادہ گدلا ہے اور اس سے میرا لباس بھی گندا ہو گیا ہے ۔ اس کے بعد میں پریشان ہو کر سوچتا ہوں کہ اب میں کیسے خود کو صاف کروں ۔ آپ مجھے اس کی تعبیر بتا دیجئے ۔
تعبیر: اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی پریشانی غم یا خوف مسلط ہو سکتا ہے ۔ کاروبار میں رکاوٹ آ سکتی ہے ۔ رزق میں بھی اس کی وجہ سے کمی ہو سکتی ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔
دودھ بانٹنا
منظور احمد، گوجرانوالہ
خواب : میں نے دیکھا کہ میں اپنے گاوں میں چھٹیوں پہ آیا ہوں اور وہاں میرے لئے کسی نے بھینس کا تحفہ بھیجا ہے ۔ میرے والدین بہت خوش ہوتے ہیں اور مجھے بہت دعائیں دیتے ہیں پھر میری والدہ آس پاس کے سارے گھروں میں دودھ بھیجتی ہیں ۔
خواب : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔ گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔