
برج حمل
سیارہ مریخ
21 مارچ تا20اپریل
کچھ دوست ایسے مشورے دے سکتے ہیں جو ہوسکتا ہے آپ کی بنیادی منصوبہ بندی کے خلاف ہوں۔ ایسے وقت میں آپ متذبذب اور ذہنی الجھاؤ کا شکار ہوسکتے ہیں۔ پیر اور منگل کو معدے اور دماغ میں مزاج سے ہٹ کے کچھ گڑبڑ ہوسکتی ہے، خیال رکھیں۔ 7 اور8 فروری کو سفر ہوسکتا ہے یا سفر سے متعلق اچھی خبر آسکتی ہے یا کم از کم ایک اچھی کال سننے کو مل سکتی ہے۔ ایسے وقت میں کوئی دور سے مہمان بھی آسکتا ہے۔
برج ثور
سیارہ زہرہ
21اپریل تا 20 مئی
پیر اور منگل کو نیند متاثر ہونے کی وجہ کوئی غیرمتوقع خرچہ ہوسکتا ہے۔ کسی اجنبی سے یا ماضی کے کسی فرد سے نئی خرابی ہوسکتی ہے۔ سفر میں محتاط رہیں۔ اس ہفتے آپ کا ذاتی سیارہ ناپسندیدہ مقام میں جارہا ہے اور یہاں کافی دن رہنے والا ہے۔ آپ کو اپنے امور میں محتاط ہونے کی ضرورت ہے۔ 7 اور8 ایسی تاریخیں ہوسکتی ہیں جب آپ کی جیب میں ایک معقول مالی اضافہ ہو۔
برج جوزا
سیارہ عطارد
21مئی تا 21 جون
اعلٰی تعلیم، مذہبی امور یا بیرون ملک سفر میں کام یابی مل سکتی ہے۔ بیرون ملک رشتہ بھی طے پاسکتا ہے۔ خوش بختی آپ کے در پر دستک دے سکتی ہے۔ مالی نقصان کا اندیشہ ہے یا غیرمتوقع خرچہ پریشان کرسکتا ہے۔ اولاد کی کوئی فکر لاحق ہوسکتی ہے۔ اپنی غذا کا خصوصی خیال رکھیں۔ کچھ نامناسب اشیائے خورونوش کھانے پینے سے معدہ یا گلا خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔ تلخ گفتگو سے اجتناب کریں۔
برج سرطان
سیارہ قمر
22جون تا 23 جولائی
کوئی پرانا دوست آپ کے کیریئر میں کوئی مشکل آسان کرسکتا ہے۔ اگرچہ یہ سب کچھ آسان نہ ہوگا۔ پیر اور منگل کو بیرون ملک سفر میں رکاوٹ ہوسکتی ہے۔ اسپتال، جیل یا کورٹ کچہری جانا پڑسکتا ہے۔ ضروری نہیں ہے اس میں آپ قصوروار یا مریض ہی ہوں، کسی کی تیمارداری کے لیے بھی جانا پڑسکتا ہے۔
بہرحال یہ مشکل وقت ہوسکتا ہے۔ 7 اور8 کو اخراجات ہوسکتے ہیں یا آپ کسی کارِخیر میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے نظر آتے ہیں۔
برج اسد
سیارہ شمس
24جولائی تا 23 اگست
پیر اور منگل کو بیرون ملک سفر میں دقت ہوسکتی ہے۔ بزرگ سے تعلق بگڑ سکتا ہے۔ آپ کا ستارہ شمس عطارد کے ساتھ ہے اور عطارد بھی بگڑا ہوا ہے۔ کسی سے بحث منفی اثرات مرتب کرسکتی ہے۔ ایسے وقت میں پرانے دوست سے ہاتھ دھونا پڑسکتا ہے۔ 7 اور8 فروری کے ایام بہت اچھے ہیں۔ بزرگوں کا تعاون حاصل ہوگا اور بگڑتے ہوئے مراسم سنبھل سکتے ہیں۔
برج سنبلہ
سیارہ عطارد
24 اگست تا 23 ستمبر
زحل آپ کے طالع کو ناظر ہے اور نظر بھی خراب ہے اور کیتو طالع میں جب کہ عطارد شمس کے ساتھ چھٹے خانے میں ہے، ایسے وقت میں اولاد یا محبوب کی فکریں صحت متاثر کرسکتی ہیں۔ نظر پر اثر پڑسکتا ہے۔ آپ کی توجہ اپنے کام پر مرتکز رہنی چاہیے، اس سے مالی فائدہ ہوسکتا ہے۔ 7 اور8 فروری کو مالی فائدہ ہوسکتا ہے یا مصروفیت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ زیادہ جاگنے سے گریز کریں۔
برج میزان
سیارہ زہرہ
24 ستمبر تا 23 اکتوبر
پیر اور منگل کو ایک مخالف آپ کے کیریئر کی راہ میں رکاوٹ بننے کی کوشش کرسکتا ہے۔ ذہنی بے سکونی ہوسکتی ہے، لیکن آپ کو دستِ غیب سے مدد حاصل رہے گی، کیوںکہ کوئی تو ہے جو آپ کی خیر کے لیے دعا کررہا ہے۔ آپ قریبی افراد کی رائے پر توجہ ضرور دیں۔ 7اور8 کو مشتری اور شمس کا تعلق آپ کے بگڑے کام سنوار سکتا ہے۔ شریکِ حیات سے توتو میں میں کا موسم آرہا ہے۔
برج عقرب
سیارہ پلوٹو
24 اکتوبر تا 22 نومبر
مشتری رجعت سے نکل رہا ہے اور ایک ماہ میں آپ کے مالی بگاڑ کو بہتر کرسکتا ہے، لیکن سَٹّے اور آن لائن کاموں میں سرمایہ کاری سوچ سمجھ کے کریں۔ کوئی بزرگ آپ کے کاموں میں وقتی اڑچن ڈال سکتا ہے یا اس کی صحت کی خرابی آپ کے کاموں کے تسلسل کو متاثر کرسکتی ہے۔ 7 اور 8 فروری کو باس کے تعاون سے آپ کو کچھ سہولتیں میسر ہوں گی۔ اگر آپ بیرون ملک سفر کرنا چاہتے ہیں تو اس ہفتے کے آخر تک آسانی ہوسکتی ہے۔
برج قوس
سیارہ مشتری
23 نومبر تا 22 دسمبر
آپ کا سیارہ مشتری اس ہفتے الٹی چال روک دے گا۔ یہاں کچھ دن رکا رہے گا۔ ایسے وقت میں شمس وعطارد سے تثلیث کی نظر آپ کے کیریئر میں شان دار تبدیلی لاسکتی یا حالات تبدیلی کی جانب جاسکتے ہیں۔ 20 فروری سے قبل اچھی خبر سننے کو مل سکتی ہے۔ ہنگامی سفر ہوسکتا ہے اور اچھے نتائج لاسکتا ہے۔ پیر اور منگل کو اولاد یا محبوب سے تلخی ہوسکتی یا ان کے بارے میں کوئی فکر والی خبر مل سکتی ہے۔ صحت کا خیال رکھیں۔
برج جدی
سیارہ زحل
23 دسمبر تا 20 جنوری
پیر اور منگل کو گھر کا ماحول بگڑ سکتا ہے۔ معدہ متاثر ہوسکتا ہے۔ شریکِ حیات کی صحت بھی متاثر ہوسکتی ہے یا ان کا رویہ جذباتی اور جارحانہ ہوسکتا ہے۔ 7 اور8 فروری کو اخراجات زیادہ ہوسکتے ہیں۔ ایسے وقت میں وراثتی معاملہ احتیاط طلب ہوگا، ورنہ ہاتھ آتے آتے کچھ ہاتھ سے پھسل سکتا ہے۔ سرمایہ کاری سوچ سمجھ کے کریں، غلط فیصلہ ہوسکتا ہے۔
برج دلو
سیارہ یورنیس
21 جنوری تا 19 فروری
پانی کی جگہوں کے قریب جانے سے گریز کریں اور ماتحت کام کرنے والے خصوصاً خواتین سے اپنا رویہ اور لہجہ نرم رکھیں، ورنہ آپ ہی کا سکون متاثر ہوگا اور پریشانی سے گزرنا پڑسکتا ہے۔ پرانا مرض سر اٹھاسکتا ہے اور دل کے دھڑکن میں تعطل یا خرابی کا اندیشہ ہے۔ مخالفین سے امور کو نرمی سے حل کرنا ہی وقت کا تقاضا ہے۔ دو پرانے دوست آپ کے کام آسکتے ہیں۔
برج حوت
سیارہ نیپچون
20 فروری تا 20 مارچ
اگر آپ بیرون شادی کے لیے کوشاں ہیں تو اس ہفتے ایسا ممکن ہوسکتا ہے۔ ایسے وقت میں آپ اپنے اس تعلق کو کچھ افراد سے پوشیدہ رکھیں۔ بہرحال یہ وقت شادی کے لیے سرسبز دکھائی دیتا ہے۔ پیر اور منگل کو خرچہ بڑھاسکتا ہے اور معدہ بھی متاثر ہوسکتا ہے۔ 6 فروری کو اہم کال آسکتی یا اچھا سفر ہوسکتا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔