پشاور پولیس کا وائر لیس سسٹم ڈیڑھ سال سے بند

ضلع بھر کی موبائل وینز صرف ایک ٹاور کے ساتھ صرف مخصوص علاقوں میں کام کرتی ہیں


احتشام خان February 03, 2025

پشاور:

خیبر پختونخوا پولیس آج کل کے جدید دور میں بھی نہ صرف ٹیکنالوجی سے دور ہے بلکہ پشاور کے تمام تھانوں کا وائرلیس سسٹم جو 34 پولیس اسٹیشنز کی موبائل وینز کے ساتھ منسلک ہے گذشتہ ڈیڑھ سال سے ناکارہ پڑا ہے۔ 

دہشت گردوں کے پے درپے حملوں اور ٹارگٹ کلنگ کا براہ راست سامنا کرنیوالی پشاور پولیس کے 5 میں سے 4 وائرلیس ٹاورز نے بھی کام چھوڑا ہوا ہے، ضلع بھر کی موبائل وینز صرف ایک ٹاور کے ساتھ صرف مخصوص علاقوں میں کام کرتی ہیں۔

یعنی پشاور کے تمام تھانوں کے پاس مجموعی طور پر 60 کے قریب موبائل گاڑیاں ہیں جو رات کے وقت حساس علاقوں، قبائلی علاقوں سے متصل علاقوں، کینٹ، سٹی اور رورل ڈویژن میں  امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے گشت کرتی ہیں۔

لیکن جب بھی قبائلی علاقوں سے متصل علاقوں میں رات کے وقت کوئی حملہ ہوتا ہے تو ایمرجنسی میں نفری منگوانے، اسلحہ ایمونیشن منگوانے اور دیگر معاونت کے لئے جب پشاور پولیس کے کنٹرول روم یا متعلقہ تھانے سے رابطہ کیا جاتا ہے تو وائرلیس سسٹم ناکارہ ہونے سے منٹوں کا رسپانس گھنٹوں میں ملتا ہے، جس سے حساس علاقوں جہاں موبائل نیٹ ورک کام نہیں کرتا۔

یا جن علاقوں میں نیٹ ورک جام ہوتا ہے وہاں وائرلیس نظام کا ناکارہ ہونا پشاور پولیس کیلئے نیا چینلج ہے، جدید دور میں بھی وائرلیس سسٹم کا پشاور پولیس کے پاس نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں