
وفاقی دارالحکومت میں خونی دھاتی ڈورکے استعمال اور پتنگ بازی سے بازرکھنے کے لیے ایس ایچ او تھانہ سیکریٹریٹ سب انسپکٹر اشفاق وڑائچ نے منچلوں کے نام اچھوتا دھمکی والا اعلان کر ڈالا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
ایس ایچ او تھانہ سیکریٹریٹ کے اعلان کی وڈیو کے مطابق انھوں نے کہاکہ پتنگ بازی کرنے والوں کونہ صرف سڑک پر جوتے ماروں گا بلکہ ان کے باپ پربھی پرچہ دوں گا۔
انھوں نے اپنے اعلان میں مزید کہا کہ جس بچے نے پتنگ بازی کی اورخونی دھاتی ڈور کا کھیل کھیلا اس کا گھرمیں گرا دوں گا اس کے باپ پر بھی پرچہ دوں گا۔
اس سلسلے میں ایکسپریس کے رابطہ پرایس ایچ اواشفاق وڑائچ نے تصدیق کی کہ بالکل انھوں نے یہ اعلان صرف جان لیواخونیں ڈور سے پتنگ بازی کرنے والوں کو ڈرانے کی خاطر یہ اعلان اس طرح خود کیا ہے تاکہ پتنگ بازی کرنے والے ڈرکر پتنگ بازی سے باز رہیں۔
درحقیقت میرا مقصد یہ کہنا نہیں تھا بس اعلان کرتے وقت جذبات میں میرے منہ سے ایسے الفاظ نکل گئے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔