قیمتی آئی فونز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

دونوں مسافر تھائی لینڈ سے کراچی پہنچے تھے، کسٹمز حکام


ویب ڈیسک February 03, 2025

پاکستان کسٹمز نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایرپورٹ پر قیمتی آئی فونز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

کسٹمز حکام کے مطابق تھائی لینڈ سے آنے والے 2 مسافروں سے 35لاکھ روپے مالیت  کے آئی فونزبرآمد کر لیے گئے۔ دونوں مسافروں سے 23 موبائل فون برآمد کیے گئے۔

ایم فیضان اور ایم جنید نامی مسافروں سے آئی فونز ضبط کرکے ان سے پوچھ گچھ کی گئی۔ بعدازاں دونوں مسافروں کو روانہ کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں