مظفرآباد میں پاکستان سے عہدِ وفا کی تجدید کے لیے کشمیر مارچ

ہم مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کو ان کی جدوجہدِ آزادی میں کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، آزاد کشمیر کے شہریوں کا اظہار محبت


ویب ڈیسک February 03, 2025

مظفرآباد:

مظفرآباد میں پاکستان سے عہدِ وفا کی تجدید کے لیے کشمیر مارچ کا انعقاد کیا گیا۔  یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں کشمیر مارچ میں آزاد کشمیر کے شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
 

شرکا نے پاکستانی پرچم اٹھا کر کشمیر بنے گا پاکستان ،ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے  کے نعرے لگائے۔ کشمیر مارچ میں آزاد کشمیر کی کی قیادت ،مقبوضہ کشمیر کی حریت قیادت اور وزیر اعظم آزاد کشمیر  کے علاوہ جماعت اسلامی پاکستان کے سربراہ حافظ نعیم الرحمن نے خطاب کیا ۔

کشمیرمارچ میں خواتین اور مقبوضہ کشمیر کے مہاجرین کی بڑی تعداد نے پاکستانی پرچم اور سید علی گیلانی کی تصاویر اٹھا کر شرکت کی ۔ 

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے اس موقع پر کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ وفاع پاکستان کے فرنٹ لائن سولجر ہیں۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ قائدِ اعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا ہم اس نظریے کی حفاظت کریں گے۔ پاکستان کے عوام کشمیری عوام کے جدو جہد میں ان کے ساتھ ہیں،کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

ڈاکٹر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی منزل پاکستان ہے جس کے حصول تک کشمیری بھارت سے لڑتے رہیں گے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینر غلام محمد صفی نے کہا کہ  بھارت لاکھوں فوجیوں کے ذریعے کشمیر کو محاصرے میں لے کر بھی جذبہ حریت کو کچل نہیں سکا ۔

آزاد کشمیر کے شہریوں کا مقبوضہ وادی میں  باسیوں سے اظہار محبت
دوسری جانب آزاد کشمیر  کے شہریوں کا کہنا ہے کہ یومِ یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ہم اپنے کشمیری بھائیوں سے والہانہ محبت اور ان کے حقِ آزادی کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

5 فروری کے سلسلے میں آزاد کشمیر کے عوام نے پاکستان اور مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اپنی گہری وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 5 فروری اس عزم کا اعادہ کرنے کا دن ہے کہ ہم کشمیریوں کو ان کی جدوجہدِ آزادی میں کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

آزاد کشمیر کے شہریوں کا کہنا تھا کہ یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر ہم دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ کشمیر جنوبی ایشیا کا ایک ایسا سلگتا ہوا مسئلہ ہے، جسے حل کیے بغیر دنیا میں امن کا قیام ممکن نہیں۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی یومِ یکجہتی کشمیر پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا اور کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کا پیغام پوری دنیا میں پہنچایا جائے گا۔

شہریوں نے کہا کہ کشمیر کی مکمل آزادی، تکمیلِ پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے  اور اس کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ ہمارا یہ عزم ہے کہ کشمیر کی آزادی ہی پاکستان کی حقیقی تکمیل ہے  اور ہم اس مقصد کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے رہیں گے۔

آزاد کشمیر کے باسیوں نے مزید کہا کہ پاک فوج اور کشمیری عوام نے کشمیر کی آزادی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، اور ہم ان قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوگا، ہماری یہ جدوجہد جاری رہے گی۔

کشمیری باشندوں کے یہ پیغامات اس عزم کی تجدید ہیں کہ پاکستانی عوام اور کشمیری بھائی یکجان ہیں اور آزادی کی اس جدوجہد میں کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

چانس

Apr 03, 2025 02:24 AM |

اچھی صحت

Apr 03, 2025 02:17 AM |