لاہور؛ بہنوئی  کو قتل  کرنے والا سالا اور شریک جرم  بھتیجا گرفتار

معمولی لڑائی جھگڑے پر قتل کرنے والے ملزمان کو موقع واردات ہی سے گرفتار کیا گیا، پولیس


ویب ڈیسک February 03, 2025

لاہور:

بہنوئی کو قتل کرنے والے سالے اور شریک جرم اس کے بھتیجے کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق گڑھی شاہو کے علاقے میں شہری محمد اقبال کو قتل کرنے والے ملزمان  کو گرفتار کرلیا گیا۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گڑھی شاہو شمس تبریز نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو موقع واردات ہی سے گرفتار کیا۔

گرفتار ملزمان میں طالب حسین اور اس کا حقیقی بھتیجا مظہر شامل ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے معمولی لڑائی جھگڑےکی بنا پر محمد اقبال کو قتل کر دیا تھا۔ مقتول محمد اقبال ملزم طالب حسین کا بہنوئی تھا۔ ملزمان کوجدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

افسران کا کہنا ہے کہ پولیس پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے گرفتار ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں