بہت جلد انتشار کا سونامی اپنے منطقی انجام کو پہنچ جائے گا پرویز رشید

فوج کو قانونی تحفظ فراہم کریں کیونکہ فوج کو ذمہ داریوں کیلئے آئینی تحفظ فراہم کرنا حکومت کا فرض ہے،وفاقی وزیر اطلاعات


ویب ڈیسک July 26, 2014
قوم11 مئی کو عام انتخابات میں احتجاج کی سیاست مسترد کرچکی ہے،سینیٹر پرویز رشید، فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کاکہنا ہے کہ بہت جلد انتشار کا سونامی اپنے منطقی انجام کو پہنچ جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ قوم 11 مئی کو عام انتخابات میں احتجاج کی سیاست مسترد کرچکی ہے اور اب بہت جلد انتشار کا سونامی بھی اپنے منطقی انجام کو پہنچ جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج نے بے مثال قربانیاں دی ہیں جو قابل تحسین ہیں اور حکومت بھی سول اداروں کےساتھ تعاون کے لیے فوج کو ہر جگہ قانونی تحفظ فراہم کرے گی کیونکہ فوج کو ذمہ داریوں کے لیے آئینی تحفظ دینا حکومت کا فرض ہے۔

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ قوم ملک کے جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے متحد ہے تاہم تحریک انصاف کا یہ آئینی حق ہے کہ وہ کسی بھی معاملے میں اعلیٰ عدلیہ سے رابطہ کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔