کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود، آئندہ 24گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟

آج کم سے کم درجہ حرارت 13.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک February 04, 2025
2 اکتوبر سے مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم پاکستان میں داخل ہوسکتا ہے، محکمہ موسمیات فوٹو:فائل

کراچی:

شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک جبکہ مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 13.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 اور کم سے کم 11 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔

کراچی میں آج دن بھر 5 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مختلف سمتوں سے ہوائیں چلیں گی، آج صبح ہلکی دُھند کے باعث حدِ نگاہ 2.5 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سرد ہواؤں کے باعث شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

ہارڈ اسٹیٹ

Mar 30, 2025 02:24 AM |

’’ماں‘‘

Mar 30, 2025 01:29 AM |