کراچی میں بجلی بحران پر کل ’’کے الیکٹرک‘‘ کے سامنے دھرنا دیں گے شرجیل میمن
سندھ میں طویل لوڈشیڈنگ پر بھی کل تمام ڈویژنز میں واپڈا اور حیسکو کے خلاف بھی دھرنے دیئے جائیں گے،صوبائی وزیراطلاعات
سندھ میں طویل لوڈشیڈنگ اور کراچی میں بدترین بجلی بحران کے خلاف پیپلزپارٹی نے کل کے الیکٹرک کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ کے دیہاتوں میں 18 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ کراچی میں بھی بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور بدترین بریک ڈاؤن کے خلاف پیپلزپارٹی کے کارکنان سمیت ارکان سندھ اسمبلی بھی کے الیکٹرک کے مرکزی دفتر کے باہر احتجاج اور دھرنا دیں گے۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کراچی میں بجلی کا بدترین بحران پیدا کیا جارہا ہے اور رمضان المبارک کے دوران شہر میں بریک ڈاؤن سے عوام کو انتہائی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جس پر پیپلزپارٹی کراچی کے عوام کے دکھ میں شریک ہے اور انہیں کے الیکٹرک کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔ انہوں نےکہا کہ سندھ میں طویل لوڈشیڈنگ پر بھی کل تمام ڈویژنز میں واپڈا اور حیسکو کے خلاف بھی دھرنے دیئے جائیں گے۔