شاہ رُخ نے مداحوں سے محبت کا 50 فیصد آریان اور سہانا خان کو دینے کی درخواست کردی

ان کو 50 فیصد پیار بھی اگر یہ دنیا دے دے جتنا مجھے دیا ہے تو بہت زیادہ ہوگا، شاہ رُخ


ویب ڈیسک February 05, 2025
شاہ رخ خان اور گوری خان نے بھی اپنی 30ویں سالگرہ کی تمام تقریبات منسوخ کردیں (فوٹو : فائل)

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے اپنے تمام مداحوں سے درخواست کی ہے کہ مداح ان سے جو محبت کرتے ہیں اس کا آدھا حصہ ان کے بچوں سہانا خان اور آریان خان کو دے دیں تو وہ شکر گزار ہوں گے۔

حال ہی میں کنگ خان نے نیٹ فلکس کے ایونٹ ’نیکسٹ آن نیٹ فلکس‘ میں شرکت کی، جہاں ان کے بیٹے آریان خان کے ہدایت کردہ پہلے پروجیکٹ ’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب کے دوران شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے درخواست کی کہ جو محبت انہیں دی جاتی ہے، اس کا 50 فیصد ان کے بیٹے آریان اور بیٹی سوہانا کو بھی دے دیا جائے۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Netflix India (@netflix_in)

انہوں نے کہا کہ آریان ہدایتکاری میں پہلا قدم رکھ رہا ہے جبکہ سوہانا اداکاری کے میدان میں اپنی صلاحیتیں منوانے جا رہی ہیں، اور اگر دنیا انہیں بھی وہی پیار دے جو انہیں دیا گیا ہے، تو یہ ان کے لیے بہت بڑی خوشی کی بات ہوگی۔

مزاح سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کہ انہوں نے اپنی حسِ مزاح اور مزاحیہ مواد تخلیق کرنے کی صلاحیت آریان کو منتقل کر دی ہے۔ انہوں نے ’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘ میں شامل تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے شاندار کام کیا ہے اور وہ خود بھی سیریز کی کچھ اقساط دیکھ چکے ہیں، جو انہیں بے حد مزاحیہ لگیں۔

شاہ رخ خان نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ان کے لطیفوں پر بعض لوگ برا مان جاتے ہیں، جس کی وجہ سے انہوں نے مذاق کرنا چھوڑ دیا ہے، اور اب یہ وراثت اپنے بیٹے آریان کو سونپ دی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز آریان خان کی نیٹ فلکس سیریز بیڈز آف بالی ووڈ کا پرومو جاری کیا گیا تھا جس کو مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا گیا ہے۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Netflix India (@netflix_in)

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں