
خیبرپختوخوا میں میٹرک کے سالانہ امتحانات رمضان المبارک کی وجہ سے ملتوی کردیے گئے جب کہ انٹر امتحانات کی تاریخ بھی تبدیل کردی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت نے تعلیمی بورڈز کو یہ امتحانات اپریل میں لینے کی ہدایات جاری کی ہیں، میٹرک کے سالانہ امتحانات 5 مارچ کو ہونے تھے۔
اب میٹرک کے سالانہ امتحانات اب 8 اپریل کو ہونگے۔
چیئرمین پشاور نصراللہ خان نے کہا کہ صوبائی حکومت نے اپریل میں کرانے کے احکامات دیے ہیں، میٹرک سالانہ امتحانات 8 اپریل کو لینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، اعلامیہ تمام تعلیمی بورڈز چیئرمین کے اجلاس میں اسی ہفتے جاری کر دیا جائے گا۔
اس کے علاوہ زرائع کا کہنا ہے کہ انٹر کے امتحانات 10 اپریل کی جگہ اب 7 مئی سے ہوں گے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔