کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ ضرور پورا ہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

احتجاج کی کالیں پہلے بھی آئیں جنہیں عوام نے مسترد کر دیا، جلاؤ گھیراؤ کی سیاست کو عوام نے رد کر دیا ہوا ہے، مریم نواز


ویب ڈیسک February 05, 2025
مریم نواز نے لبرٹی چوک میں تقریب میں شرکت کی—فوٹو: فیس بک

لاہور:

پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز نے یوم یک جہتی کشمیر کے موقع پر لاہور کے لبرٹی چوک پر منعقدہ تقریب میں کہا کہ کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ ایک دن ضرور پورا ہوگا۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر لبرٹی چوک پر ہونے والی تقریب میں شرکت، جہاں شمعیں روشن کی گئیں، شہدائے کشمیر کے لیے دعائے مغفرت کی اور حکومت پنجاب نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر خصوصی ملی نغمہ "ہم کو کشمیر سے پیار ہے" بھی جاری کر دیا۔

وزیراعلی مریم نواز شریف نے لبرٹی چوک میں شمع آزاری روشن کی اور شہدائے کشمیر کی یادگار پر پھول رکھ کر نذرانہ عقیدت پیش کیا، تقریب میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے علامتی خاموشی اختیار کی گئی۔

تقریب میں کشمیر کی مناسبت سے پکچر وال کی نمائش کا اہتمام کیا گیا، لبرٹی چوک راؤنڈ اباوٹ پر دیوار شہدائے حریت کشمیر کے دیوار گیر بل بورڈ بھی نصب کیے گئے، کشمیری رہنماؤں اور شہدا کی تصاویر کو سلا خیں لگا کر علامتی جیل بنائی گئی، لبرٹی چوک کے اطراف میں بھارتی مظالم اور بربریت کے مناظر پر مبنی پینا فلیکس آویزاں کیے گئے۔

حکومت پنجاب نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر خصوصی ملی نغمہ "ہم کو کشمیر سے پیار ہے" جاری کر دیا، اس دلکش ملی نغمے کے گلوکاروں میں نتاشا بیگ، غلام علی خان، شاہ زیب علی اور اظہار علی ابڑو شامل ہیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں سے میڈیا سے غیررسمی گفتگو میں کہا کہ ملک میں آبادی بڑھ چکی ہے، سڑکیں چھوٹی ہو چکی ہیں اسی وجہ سے تجاوزات کے خلاف آپریشن ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کی پہلے بھی بہت کالیں آئیں جنہیں عوام نے مسترد کر دیا، جلاؤ گھیراؤ کی سیاست کو عوام نے رد کر دیا ہوا ہے۔

یوم یک جہتی کشمیر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میری رگوں میں کشمیری خون دوڑتا ہے، کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ اللہ تعالی ایک دن سچ کر کے دکھائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو لکھے گئے خط کے حوالے سے پوچھے گئے صحافی کے سوال کا جواب دینے سے انکار کر دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں