وزیر داخلہ محسن نقوی کی چین کے صدر سے ملاقات، چینی شہریوں کی سیکیورٹی پر بریفنگ

محسن نقوی نے چینی شہریوں کی سیکیورٹی اور دہشت گردی کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات سے چینی صدر کو آگاہ کیا


ویب ڈیسک February 05, 2025
فوٹو اسکرین گریپ

بیجنگ: وزیرداخلہ محسن نقوی نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی اور پاکستان میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے انہیں بریفنگ دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ سے اسٹیٹ بینکویٹ کے دوران وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ملاقات اور کی۔

انہوں نے چین کے صدر کو پاکستان میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات سے آگاہ کیا۔

اس سے قبل محسن نقوی کی چینی ہم منصب سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے وزائے داخلہ نے انٹیلی جنس شیئرنگ پر اتفاق کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں