وزیر داخلہ محسن نقوی کی چین کے صدر سے ملاقات، چینی شہریوں کی سیکیورٹی پر بریفنگ


فوٹو اسکرین گریپ
بیجنگ: وزیرداخلہ محسن نقوی نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی اور پاکستان میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے انہیں بریفنگ دی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ سے اسٹیٹ بینکویٹ کے دوران وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ملاقات اور کی۔
انہوں نے چین کے صدر کو پاکستان میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات سے آگاہ کیا۔